اسلام پورہ پولیس نے ایوان عدل سے جعلی وکیل کو گرفتار کر لیا

اسلام پورہ پولیس نے ایوان عدل سے جعلی وکیل کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) تھانہ اسلام پورہ پولیس نے نشاندہی پر ایوان عدل سے جعلی وکیل کوگرفتار کر لیا، ایوان عدل سے گرفتار کیے جانے والے مبینہ جعلی وکیل یعقوب احمد کا کہنا ہے کہ وہ سیشن کورٹ میں اپنے ایک دوست وکیل کے ہمراہ کچھ کاغذات فوٹو کاپی کروانے آیاتھا جہاں وکیل عبدالحفیظ نے اسے کالا کوٹ پہننے پر جعلی وکیل ظاہر کرکے پولیس کے حوالے کروا دیا،یعقوب احمد کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہ تو وکیل ہے اور نہ ہی کبھی عدالت پیش ہوا صرف کالا کوٹ پہننے کے جرم پر اسے پولیس کے حوالے کیا گیاہے۔