عوام نے موجودہ حکمرانو ں کو مسترد کر دیا ہے،سعدیہ سہیل رانا

عوام نے موجودہ حکمرانو ں کو مسترد کر دیا ہے،سعدیہ سہیل رانا

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رہنما سعدیہ سہیل نیکہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) ابھی عام انتخابات کی دھاندلی کا ازالہ نہیں کر سکی اور اب گلگت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے تحریک انصاف کا دھاندلی سے متعلق واضح موقف ہے جب تک کمیشن نہیں بن جاتا تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرتی رہے گی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں دھاندلی سے ایک نیا محاز کھل جائے گاجس سے تحریک انصاف کے احتجاج میں مزید تیزی آئے گی اس لئے حکمران اپنی روش کو بدلیں اور جمہوریت کش اقدامات سے گریز کریں۔ عوام پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کے طرز حکمرانی سے متنفر نظر آتے ہیں۔      عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے       جس کا نتیجہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں مل جائے گا۔  لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے

مزید : میٹروپولیٹن 4