ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے سب کو محنت کرنا ہو گی،عرفان دولتانہ

ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے سب کو محنت کرنا ہو گی،عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گا اورہم اپنی منزل حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ،ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے وسائل ان پر صرف کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔     انہوں نے کہا کہ خدا تعالیٰ محنت اورجدوجہد کاصلہ ضرور دیتا ہے چنیوٹ رجوعہ میں معدنی ذخائر اورونڈ کوریڈورز کی دریافت اسی محنت اورنیک نیتی کا ثمر ہیں ۔قومیں جستجو،آرزو،محنت اور جدوجہد سے ہی آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،مسلم لیگ( ن) عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گی         اور عوام کے مسائل ہر سطح پرحل کئے جائیں گے  لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر بیگم فرخ خاں نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیرو

مزید : میٹروپولیٹن 4