موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق تاریخ میں 14 اپریل تک توسیع

موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق تاریخ میں 14 اپریل تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) شہریوں کو اب زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے تاریخ چودہ اپریل تک بڑھا دی گئی۔ملک بھر میں ابھی تک صرف پچاس فیصد موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہو سکی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے 26 فروری تک دس کروڑ سموں کی تصدیق ضروری تھی لیکن پچیس فروری تک صرف چار کروڑ شناختی کارڈز پر پانچ کروڑ تین لاکھ سمز کی ہی تصدیق کی جا سکی ہے۔ اس دوران لاوارث پائی جانے والی ساٹھ لاکھ سمز کو بلاک کیا گیا ہے۔ تین یا تین سے کم موبائل فون سمز رکھنے والوں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی تاریخ پہلے ہی بیس اپریل مقرر کی گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -