دہشت گردوں کو مالی مدد دینے والوں کا سراغ مل گیا،اکبرہوتی

دہشت گردوں کو مالی مدد دینے والوں کا سراغ مل گیا،اکبرہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرنے والوں کا سراغ مل گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی چھان بین کے بعد 18 ایسے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی گئی جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ ان اکاؤنٹس کے مالکان کیخلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی ایف ائی اے اکبر خان ہوتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عزیر بلوچ کو پاکستان واپس لانے کے لئے ایف آئی اے کے ایک افسر شہزاد حیدر اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جو جلد اسے پاکستان منتقل کریں گے۔ سائبر کرائمز کی روک تھام کے حوالہ سے ڈی جی کا کہنا تھا کہ خصوصی ایمرجنسی ہیلپ لائن 9911 جبکہ سائبر کرائمز کے خاتمہ کے لئے ویب سائٹ بھی بن چکی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو جائے۔

مزید :

صفحہ اول -