پشاور اور لاہور میں امریکی قونصل خانے عارضی طور پر بند ، امریکیوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

پشاور اور لاہور میں امریکی قونصل خانے عارضی طور پر بند ، امریکیوں کو غیر ...

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے لئے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں ، پشاور اور لاہور کے قونصل خانے بند جبکہ شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر ملتوی کرنے کی ہدایت کر دی۔تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سفر کرنے میں احتیاط کریں ، اس سے پہلے امریکا نے گزشتہ برس آٹھ اگست کو سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔ حالیہ ہدایت نامے کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں قونصل جنرل عوامی سروس کے لئے کام جاری رکھیں گے ، جبکہ پشاور میں قونصل خانہ مکمل بند ، اور لاہور کا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو امریکی شہریوں کے لئے خطرناک ہو سکتی ہیں۔ ۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور الجزائر کے لیے بھی سفری ہدایات جاری کی ہیں

مزید : صفحہ اول