افغان ’’مونالیزا‘ ‘شربت بی بی نادرااہلکاروں کو لے ڈوبی

افغان ’’مونالیزا‘ ‘شربت بی بی نادرااہلکاروں کو لے ڈوبی

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان روس جنگ کے دوران شہرت حاصل کرنیوالی افغان مونالیزا یعنی شربت بی بی کا پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے نادرااہلکاروں کو معطل کردیاگیاہے اور تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شربتی آنکھوں سے عالمی شہرت حاصل کرنیوالی شربت بی بی اور اُس کے دوبیٹے2014ء میں پاکستانی شناختی کارڈحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کی خبریں سامنے آنے کے بعد نادراحکام میں کھلبلی مچ گئی اور ہیڈآفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیاگیاجس میں فیصلہ کیاگیاکہ متعلقہ اہلکاروں کو معطل کرکے تصدیق کنندہ سمیت دیگر لوگوں کیخلاف انکوائری کا دائرہ وسیع کیاجائے ۔

مزید : صفحہ اول