بھارتی سیکرٹری خارجہ 2 روز ہ دورے پر 3 مارچ کو پاکستان آئیں گے، ددفتر خارجہ

بھارتی سیکرٹری خارجہ 2 روز ہ دورے پر 3 مارچ کو پاکستان آئیں گے، ددفتر خارجہ

 اسلام آباد (آن لائن)بھارتی سیکرٹری خارجہ 3 مارچ کو 2ر وزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، کشمیر سمیت تمام تفصیہ مسائل پر بات چیت کی جائے گی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ 3 اور4 مارچ کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے ،بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں مسئلہ کشمیر ،خطے کی صورت حال سمیت پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،واضح رہے کہ 13 فروری کو بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف کو فون کر کے پاک بھارت تعلقات اور مسائل کے حل کے لئے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر پاکستان نے خوش آمدید کہا ۔

مزید : صفحہ اول