عوامی تحریک کے انتخابات ،کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل

عوامی تحریک کے انتخابات ،کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ امیدواروں کی اہلیت اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی جاننے کیلئے الیکشن کمیشن کی چھان بین جاری ہے۔ ملک بھر کی3 سو تحصیلوں اور 100اضلاع سے مرکزی و صوبائی عہدوں کیلئے سینکڑوں نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں تاہم عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا کہ پارٹی کا الیکشن کمیشن خود اس عمل کی ازسر نو تحقیق کرے اور کارکنوں سے رابطے کرے، شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی انتخابات میں اگر کچھ تاخیر بھی ہو جائے تواس معاملہ کو مشاورت سے حل کیا جائے تاہم کارکنوں کی امنگوں کی ترجمان اور شفاف قیادت کا انتخاب ضروری ہے۔ عوامی تحریک

مزید : صفحہ آخر