ناقص کارکرد گی، پی ٹی سی ایل میں جنرل منیجر عہدہ کے دو اعلیٰ افسر فارغ

ناقص کارکرد گی، پی ٹی سی ایل میں جنرل منیجر عہدہ کے دو اعلیٰ افسر فارغ

لاہور( خبرنگار) پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ نے ناقص کارکردگی پر جنرل منیجر عہدہ کے دو اعلیٰ افسروں کو فارغ، متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جبکہ چار افسران و ملازمین کے تقرر و تبادلے بھی کیے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق ملتان ریجن میں جنرل منیجر عہدہ کے افسر محمد شکیل کو ناقص کارکردگی پر اسلام آباد (ہیڈ کوارٹر) تبدیل کیا گیا ہے اور انتظامیہ نے ساتھ ہی انہیں عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔ اسی طرح جنرل منیجر فنانس اون علی کو بھی ناقص کارکردگی پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سکھر ریجن میں سینئر جنرل منیجر عہدہ کے افسران سمیت اسسٹنٹ بزنس منیجر عہدہ کے افسران کو ناقص کارکردگی اور مبینہ کرپشن پر شوکاز نوٹس دے دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کو عہدوں سے معطل بھی کیا گیا ہے جبکہ سنٹرل ریجن سمیت دیگر ریجنوں میں چار افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر عہدہ کے افسران محمد شکیل وغیرہ کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے ادارے کو خود خیرباد کیا (چھوڑا) ہے۔ فارغ

مزید : صفحہ آخر