معین خان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر

معین خان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوا ء کھیلنے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت میں درخواست ایڈووکیٹ سعید ظفر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ معین خان ورلڈ کپ کے دوران جوا ء کھیلتے ہوئے پکڑے گئے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے جبکہ کرکٹ بور ڈ نے معین خان کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے ان کو تحفظ دینے کی کوشش کی۔درخواست گزار کے مطابق پاکستانی کسی بھی ملک میں جرم کرے اس پر ملکی قوانین لاگو ہوتے ہیں ،اس حوالے سے پولیس کو معین خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی گئی لیکن انہوں نے کارروائی سے انکار کردیا تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔ درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -