اراضی ایکوائر کرنے کے بدلے میں متبادل پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی درخواستوں پر ڈی سی او لاہور کو نوٹس

اراضی ایکوائر کرنے کے بدلے میں متبادل پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی درخواستوں پر ڈی ...

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اراضی ایکوائر کرنے کے بدلے میں متبادل پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی درخواستوں پر ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو 7اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیاہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ان کی اراضی ایکوائر کی اور اقبال ٹاؤن میں متبادل پلاٹ دینے کی منظور دی مگر 4 برس گزرنے کے باوجود انہیں متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کئے جا رہے ۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو 7اپریل کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ متبادل پلاٹ

مزید : صفحہ آخر