سینیٹ انتخابات ، شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرائی جائے، درخواستگزار

سینیٹ انتخابات ، شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرائی جائے، درخواستگزار

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)سینیٹ کے انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے خفیہ ووٹنگ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے رائے شماری کرائی جائے، قانون مجریہ1975 اور متعلقہ رولز میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر