اکاؤنٹ ہیک کر کے بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

اکاؤنٹ ہیک کر کے بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست میں ایف آئی اے سے 5مارچ تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر سردار طارق مسعود نے ملزم محمد علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل سید نجم الحسن گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف رمشہ فیاض نامی لڑکی کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اس بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی پاکستان سے امریکہ چلی گئی جہاں اس نے خود اپنی غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ کیں، پیسے مانگنے کے الزام کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے ،پکڑے جانے کے ڈر سے سارا مدعا لڑکے پر ڈال کر مقدمہ درج کروا دیا ، عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر