این اے 118، ملک ریاض نے اپناجواب عدالت میں جمع کرادیا

این اے 118، ملک ریاض نے اپناجواب عدالت میں جمع کرادیا

 لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک کے روبروحلقہ این اے 118کی سماعت کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض نے گزشتہ روز اپنا جواب جمع کرادیا،الیکشن ٹربیونل لاہور میں حلقہ این اے 118دھاندلی کیس کی سماعت شروع ہوئی توایم این اے ملک ریاض نے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامدزمان کی درخواست کا جواب جمع کرادیا،ملک ریاض نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیارکیا ہے کہ این اے 118کے 311 پولنگ سٹیشنز کے انتخابی رکارڈ کی جانچ پڑتال لوکل کمیشن پہلے ہی کرچکاہے،اس لیے نادرا سے تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہے،حامد زمان کی طرف سے کیس کی مزید التواکاشکارکیاجارہاہے،حامد زمان کی طرف سے دائر ووٹوں کی نادرا سے تصدیق سے متعلق درخواست خارج کی جائے جبکہ حامد زمان نے الیکشن ٹربیونل میں اپنی درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ کہ حلقہ کے تمام ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے تاکہ دھاندلی سامنے آسکے،الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کوطلب کرلیا ہے۔ جواب جمع

مزید : صفحہ آخر