فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ملزم عبدالرؤف گوجرکا مقدمہ تحفظ پاکستان کورٹ منتقل
لاہور(نامہ نگار)فرقہ وارانہ دہشت گردی کی مبینہ واردتوں میں ملوث ملزم عبدالروف گوجرکی ضلع کچہری میں پیشی،مقدمات انسداددہشت گردی کی عدالت سے تحفظ پاکستان کورٹ منتقل کردیئے گئے ،ملزم عبدالرؤف گوجرکے خلا ف تھانہ گلبرگ میں ڈاکٹرعلی حیدر اور دیگر افرادکے قتل کے مقدمات درج ہیں،ملزم کاکیس انسداددہشت گردی کی عدالت سے فیڈرل کورٹ بلڈنگ میں قائم ہونے والی تحفظ پاکستان کورٹ کومنتقل ہوگئے ہیں ،واضح رہے کہ ابھی تک تحفظ پاکستان کورٹ آپریشنل نہیں ہوسکی ہے ،اس وجہ سے ملزم کوجیل سے شیڈول کی حاضری کے لئے سخت سیکورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری مسعوداحمدوڑائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں سے بغیرکسی کارروائی کے ملزم کو واپس جیل منتقل کردیاگیاہے اورتحفظ پاکستان کورٹ آئندہ ماہ سے اپنی کارروائی شروع کرے گی۔ مقدمہ منتقل