حکومت فی الفور بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے،منظور وٹو

حکومت فی الفور بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے،منظور وٹو

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں ، رحیق عباسی اور نواز گنڈا پور سے منہاج القرآن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی جو کہ این اے 137 ننکانہ صاحب کی پری پول دھاندلی میں بری طرح ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وہاں پر بدترین ہارس ٹریڈنگ کرنے کے علاوہ سرکاری اثرو رسوخ کا استعمال بھی کررہی ہے جو کہ قانون کے مطابق دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ این اے 137 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ جہاں بھٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملنے آئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ انہوں نے یہ بھی پیشین گوئی کی کہ پنجاب کی حکومت شکست کے خوف سے مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں کروائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عوام انکے دور حکومت سے سخت نالاں ہے تو پھر وہ انکو کیوں ووٹ دیگی کیونکہ انہوں نے انکے مصائب کے ازالے کی بجائے ان میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے عوامی تحریک کے قائدین کی اس تجویز کی حمایت کی جسمیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کو پنجاب لوکل باڈیز بل کی موجودہ شکل کے خلاف محاذ بنایا جائے کیونکہ اس بل کے مطابق مقامی حکومتوں کا نظام بھی وزیر اعلیٰ کے اشاروں پر کام کریگا۔ منظوروٹو

مزید : صفحہ آخر