ہیڈ سلیمانکی پل کی کھدائی کے دوران اینٹی کرافٹ شیل و دھماکہ خیزمواد برآمد

ہیڈ سلیمانکی پل کی کھدائی کے دوران اینٹی کرافٹ شیل و دھماکہ خیزمواد برآمد

 اوکاڑہ(اے این این ) ہیڈ سلیمانکی پل کی کھدائی کے دوران اینٹی کرافٹ شیل اور دیگر دھماکہ خیزسامان برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا، مزدور خوفزدہ ہو کر بھاگ نکلے اور پولیس کو اطلاع کر دی جس نے دھماکہ خیز سامان قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلی لکھا کے نزدیک پاک بھارت سرحدی علاقہ میں ہیڈ سلیمانکی پل کی تعمیر کے سلسلہ میں مزدور کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران سو کلو سے زائد وزنی اینٹی کرافٹ شیل اور دیگر بارودی سامان برآمد ہوا ،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر اینٹی کرافٹ شیل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا مواد اور اینٹی کرافٹ شیل پرانے اور ناکارہ حالت میں ملے ہیں جبکہ قوی امکان ہے کہ یہ سامان 1965کی جنگ کے دوران استعمال کیا گیا ہو۔ ہیڈ سلیمانکی، دھماکہ خیزمواد برآمد

مزید : صفحہ آخر