منظور وٹو کی وفد کے ہمراہ رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات

منظور وٹو کی وفد کے ہمراہ رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات

 لاہور(پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے بنائے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع نہ کرنا افسوسناک ہے، ماڈل ٹاؤن کیس میرٹ پر پورا اترے تو ضرور فوجی عدالت میں چلنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی اور مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تنویر اشرف کائرہ، جی ایم ملک، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، ساجد بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ننکانہ کے ضمنی الیکشن ، ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کے حوالے سے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ننکانہ کی تنظیم اور کارکنان کی مشاورت کے بعد کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر امیدواروں نے بھی رابطے کیے ہیں تاہم حتمی فیصلہ کارکن کرینگے۔انہوں نے ملاقات کے بعد میاں منظور وٹو کے ہمراہ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 10 نکاتی ایجنڈے سے اتفاق اور ن لیگ کی ظالم حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والی ہر جماعت کے ساتھ سیاسی تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ن لیگ اقتدار پر مسلط ہے دھاندلی ختم ہو گی اور نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف ملے گا۔ رحیق عباسی

مزید : صفحہ آخر