سندھ دشمنوں سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ،ممتاز بھٹو

سندھ دشمنوں سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ،ممتاز بھٹو

بدین(اے این این)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہاہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ کو چند شرائط پر (ن) لیگ میں ضم کیاتھا ہمارے ساتھ بڑا دھوکہ ہوا ہے، سندھ دشمنوں سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ، کرپشن سے متعلق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے انکشافات حقیقت پرمبنی ہیں اپیکس کمیٹی سے تحقیقات کرائی جائیں۔ بدھ کویہاں ناصر علی بھرگڑی کی جانب سے دی گئی دعوت کے موقع پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ممتازبھٹو نے کہاکہ سیاست میں ہمارے ساتھ بڑادھوکہ ہو اہے شریف برادران سے چند شرائط پرسندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ(ن) میں ضم کرنے کیلئے تیارہوئے تھے سندھ دشمنوں سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے جو کرپشن کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں وہ حقیقت پر مبنی ہے حکمرانوں نے کھربوں روپے کی کرپشن کی ہے سندھ میں آئین و قانون اور سپریم کورٹ سے زیادہ زرداری کے فرمان چلتے ہیں میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات کی تحقیقات اپیکس کمیٹی کرے ۔ ممتاز بھٹو ف

مزید : صفحہ آخر