آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی، چودھری نثار

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی، چودھری نثار

 لندن(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان چودہ سال سے دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلا کربیس نکاتی ایکشن پلان کی منظوری دی۔ لندن میں جنوبی ایشیاء فیلوشپ گروپ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تیزی سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ پیش آیا جس میں معصوم بچوں کو شہید کردیا گیا۔اس صورتحال کے باعث وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کرقومی الیکشن پلان کی منظوری اور اس پر عملدرآمد کیلئے اکیسویں آئینی ترمیم لائی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ اپنا غیر ملکی دورہ مکمل کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے۔

مزید : علاقائی