روشن معاشی مستقبل کیلئے پاکستان کو اندرونی مسائل پر قابوپانا ہوگا ،ریاض کھوکھر

روشن معاشی مستقبل کیلئے پاکستان کو اندرونی مسائل پر قابوپانا ہوگا ،ریاض ...

 لاہور(جنرل رپورٹر) سابق سیکرٹری خارجہ ایمبسیڈر ریاض کھوکھر نے چین کی جنوبی ایشیاکی علاقائی تنظیم سارک میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا بھرپور کردار علاقائی امن و استحکام کویقینی بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، روشن معاشی مستقبل کے حصول کیلئے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل پر قابوپانا ہوگا ، وہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام اینڈریو سمال کی تصنیف کردہ پاک چین تعلقات کے موضوع پر کتاب کے حوالے سے گول میز کانفرنس کے شرکاء سے اظہارِ خیال کررہے تھے، چائنہ پاکستان ایکسس: ایشیاز نیو جیوپالیٹکس کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کسی بھی مغربی مصنف کی پاک چین تعلقات کے حوالے سے پہلی کاوش ہے۔ اس موقع پر مصنف بھی بذاتِ خودموجود تھے۔ انڈریو سمال کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کو 2011 ؁ء میں پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد مزید تقویت ملی، انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی اقتصادیت کیلئے نہایت اہمیت کا حامل اوربااعتماد عسکری پارٹنر کا درجہ رکھتا ہے، دوسری طرف چین بھی پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی بناء پرواحد حقیقی دوست سمجھتا ہے۔پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے باہمی تعلقات کو زیربحث لاتے ہوئے کہا کہ پاکستان او ر چین کے دوستانہ تعلقات گزشتہ پچاس برسوں سے زائد عرصے پر محیط ہیں اور روز بروز مستحکم ہورہے ہیں، پاکستان اپنے عظیم ہمسایہ دوست ملک چین کو عالمی سطع پر ہر طرح کی سفارتی حمایت فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کرچکا ہے،

مزید : علاقائی