پاکستان اپنے دشمنوں سے مقابلے کیلئے تیار رہے ،پرویز مشرف

پاکستان اپنے دشمنوں سے مقابلے کیلئے تیار رہے ،پرویز مشرف

 کراچی/واشنگٹن(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دشمنوں سے مقابلے کیلئے تیار رہے جبکہ افغان حکومت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی سرزمین سے بھارت کا اثرو رسوخ روکنے کے ساتھ ساتھ طالبان کو اقتدار میں شریک کرے،امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کو اپنے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت افغان سرزمین پر طویل عرصے تک پراکسی وار میں مصروف رہے تاہم بھارت سے افغانستان میں نمٹنے کا حل بھی وہیں ڈھونڈا،ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک سوویت یونین کیخلاف ہمارا چیمپئن تھا لہٰذاہمیں پشتونوں کو اعتماد میں لینا ہوگا ۔

مزید : علاقائی