کرپشن الزام ،محکمہ پی اینڈ ڈی کاکیشئر گرفتار

کرپشن الزام ،محکمہ پی اینڈ ڈی کاکیشئر گرفتار

 لاہور( خبرنگار)اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر طارق محمود کے حکم پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لاکھوں روپے کے کرپشن کے الزام میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے کیشئر صابر رضا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ذمہ داروں کو گرفتارکرنے کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں ۔ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد ستار کے مطابق گرفتار کیشئر صابر رضا اور محکمہ کے ایک سیکشن افسر کے خلاف 21 لاکھ سے زائد کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ کرپشن الزام

مزید : صفحہ آخر