شاہدرہ ،پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ ،ڈاکوؤں کی فائرنگ جوابی کاروائی میں 3 ملزم ہلاک

شاہدرہ ،پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ ،ڈاکوؤں کی فائرنگ جوابی کاروائی میں 3 ملزم ...

 لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں ایک فیکٹری میں چھپے ملزموں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مارا تو اسے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم جوابی کارروائی پر3ڈاکو ہلاک اور ان کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سگیاں پل کے نزدیک ڈکیتی ،اقدام قتل اورقتل جیسی 83 وارداتوں میں مطلوب ملزمان ایک فیکٹری میں چھپے ہوئے ہیں،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو انھیں فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا،پولیس اور ملزموں کے درمیان ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبا دلہ ہوتا رہا جس دوران پولیس نے شفیق آباد سمیت دیگر تھانوں سے مذید نفری طلب کر لی،جنہوں نے ملزموں کو چاروں جانب سے گھیر لیا اور جوابی کارروائی میں سلطان، عمران اورسلطان عرف کالا ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے تینوں ڈاکوؤں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان شاہدرہ موڑ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں بھی مطلوب تھے۔ شاہدرہ،پولیس مقابلہ

مزید : صفحہ آخر