ہائیکورٹ نے رکن اسمبلی طارق محمود کیخلاف الیکشن ٹربیونل کو کاروائی کی اجازت دیدی

ہائیکورٹ نے رکن اسمبلی طارق محمود کیخلاف الیکشن ٹربیونل کو کاروائی کی اجازت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے اپنا حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو حلقہ این اے 98گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے طارق محمود کے خلاف انتخابی عذرداری پر کارروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے این اے 98گوجرانوالہ سے کامیاب مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے طارق محمود کی الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تودرخواست گزار نے مزید تاریخ لینے کی کوشش کی،عدالت نے رکن قومی اسمبلی طارق محمود کی مزید تاریخ لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار ایم این اے طارق محمود انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے بعد تاخیری حربے استعمال کرتا رہا تاکہ الیکشن ٹربیونل کی 28فروری کومعیاد پوری ہوجائے اور وہ غیرموثر ہو جائے،فاضل جج نے قرار دیا انصاف کے تقاضوں کوپورا کرنے کے لئے درخواست گزار کا موقف مزید سننے کے لئے سماعت 4مئی تک ملتوی اورحکم امتناعی خارج کیا جاتا ہے۔ اجازت

مزید : صفحہ آخر