ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور ہو چکے،سروس سٹرکچر پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے،سیکرٹری صحت

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور ہو چکے،سروس سٹرکچر پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ...
 ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور ہو چکے،سروس سٹرکچر پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے،سیکرٹری صحت

  

 لاہور(جاوید اقبال) صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کئے جا چکے ہیں سروس سٹرکچر پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے جن ڈاکٹروں کی ترقیاں رکی ہوئی تھیں ان کی ترقی کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے لہٰذا ڈاکٹرز کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان گراؤنڈ حقیقت کو تسلیم کریں اور مریضوں پر ’’رحم‘‘ کرتے ہوئے احتجاج ختم کریں وہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر رہے تھے سیکرٹری نے کہا کہ ہسپتالوں میں یونین بازی اور سیاست پر پابندی کا حامی ہوں حکومت کو اس پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا لیکن اس سے قبل ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تمام جائز مسائل حل کرنا ہونگے جس کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں جواد رفیق ملک نے کہا کہ جتنے ڈاکٹروں اور صحت سے متعلقہ ملازمین کے مسائل موجودہ حکومت کے دور میں حل ہوتے ہیں جتنی ترقیاں ہوئی ہیں جتنے ملازمین کی ملازمت کو ریگولر کیا گیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ڈاکٹروں، نرسوں ، پیرامیڈیکل سٹاف کی ملازمت اپ گریڈ کرنے کا کریڈٹ لیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے جو مسائل باقی ہیں ان کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے ڈاکٹروں کو سروس سٹرکچر کے مطابق ترقیاں دینے کی سمری تیاری کر کے وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے اب ڈاکٹرز احتجاج ختم کر کے ہسپتالوں میں ’’مسیحا‘‘ بن کر کام کریں جن مطالبات پر ان کے تحقیقات ہیں وہ آئین میز پر بیٹھ کر بات کریں مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوتے ہیں جو کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ سیکرٹری صحت

مزید : صفحہ آخر