آتشزدگی کے مختلف واقعات لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈکے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق شالامار کے علاقہ میں شہری فرحان کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں ٹائروں کی دکان میں اور مناواں کے علاقہ میں جوس کارنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید : علاقائی