رجسٹریشن کرانے کا جھانسہ دیکر شہری کو حوالات میں بند کردیاگیا

رجسٹریشن کرانے کا جھانسہ دیکر شہری کو حوالات میں بند کردیاگیا

 لاہور( کرائم سیل) ماڈل ٹاؤن پولیس نے کرائے دار کو تھانے میں رجسٹریشن کروانے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ شخص وقار ندیم نے بتایا کہ وہ40 سی ماڈل ٹاؤن میں کرائے کے گھر میں رہائش پزیر ہے ۔ملکی حالات کے پیش نظر تھانوں میں کرائے دار وں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے جس پر اس نے تھانہ ماڈل ٹاؤن فون کرکے رابطہ کیا تو پولیس نے اسے تھانہ بلایا ۔پولیس نے شہری وقار ندیم کی تھانے میں رجسٹریشن درج کی مگر جب وہ تھانے سے واپس جانے لگا تو پولیس نے اسے روک لیا اور تھانے کی حوالات میں بند کردیا اور اس کے خلاف کرائے داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔اس حوالے سے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن نہ کرانے پر کارروائی کی گئی ہے، الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید : علاقائی