اغواء کے مقدمہ میں نامزد نوجوانوں سمیت باپ کو حراست میں لے لیاگیا

اغواء کے مقدمہ میں نامزد نوجوانوں سمیت باپ کو حراست میں لے لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)وحدت کالونی کے علاقہ میں پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں نامزد2نو جوانوں کو باپ سمیت حراست میں لے لیا، بیٹے نے لومیرج کی تھی پولیس نے مجھے اور میرے دوسرے بیٹے کو بھی5روز سے حراست میں لے رکھا ہے۔متاثرہ شخص کی روزنامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو ۔ لڑکی کو اغواء کیا گیا تھا ملزمان سے لڑکی باز یاب ہوئی ہے جس کو بغیر نکاح کے رکھاہوا تھا،پولیس کا موقف۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ عاشق چوک کے رہائشی شہباز نامی نو جوان نے محلہ دار لڑکی وینا سے لو میرج کی تھی۔وینا کے گھر والوں نے شہباز اور اس کے باپ پر اغواء کا مقدمہ درج کر وایا تھا جس پر کار روائی کر تے ہو ئے وحدت کالونی کے اے ایس آئی منیر نے شہباز ااس کے بھائی دانش اور باپ ارشد کو 5روز قبل حراست میں لے لیا تھا ۔ارشد نے روز نامہ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے بیٹے نے لو میرج کی تھی پولیس نے ہمیں نا جا ئز ہی حراست میں رکھا ہوا ہے جبکہ اس بارے میں اے ایس آئی منیر کا کہناتھا کہ ابھی تک ملزمان نکاح نامہ پیش نہیں کر سکے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو اغواء کر کے رکھا تھا آج انہیں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -