سمن آباد ، جنریٹر کے ساتھ پھنس کر 41سالہ مزدور جاں بحق

سمن آباد ، جنریٹر کے ساتھ پھنس کر 41سالہ مزدور جاں بحق

لاہور(کرائم سیل) سمن آباد کے علاقہ میں تعمیراتی کام کے دوران جنریٹر کے ساتھ پھنس کر 41سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے متوفی کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق 41سالہ عمردراز 4بچوں کا باپ تھا اور گندا نالہ سمن آباد کے تعمیراتی کام میں مزدوری کر رہا تھا۔گزشتہ روز رات کے وقت کام کے دوران اس کی چادر جنریٹر سے لگ گئی اور اس میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ جنریٹر میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : علاقائی