پنجاب ‘ 24گھنٹوں میں489ٹریفک حادثات،359افرادشدید زخمی

پنجاب ‘ 24گھنٹوں میں489ٹریفک حادثات،359افرادشدید زخمی

 لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران489ٹریفک حادثات میں359افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ182افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں199ڈرائیورز ،18کم عمرڈرائیور،248مسافراور102پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت114ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد42حادثات میں53متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ تیسرے گوجرانوالہ30حادثات میں29متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی