چیف ٹریفک آفیسرنے معطل شدہ 7 ٹریفک وارڈنز کو بحال کردیا

چیف ٹریفک آفیسرنے معطل شدہ 7 ٹریفک وارڈنز کو بحال کردیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے 7 ٹریفک وارڈنز کو بحال کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔طیب حفیظ چیمہ نے گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک وارڈنز بلال، عرفان، خرم، رحیم، شہباز، قیصراور ریاض کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے نارواسلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

مزید : علاقائی