کاہنہ پولیس نے میچ پر جوا لگانے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا

کاہنہ پولیس نے میچ پر جوا لگانے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم سیل)کاہنہ پولیس نے چھاپہ مار کر میچ پر جوا لگانے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا اور جوئے پر لگی رقم کو برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ورلڈ کپ کے میچ پر جوا ہو رہا ہے جس پر انہوں نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں اسد،ذیشان اور عامر کو گرفتار کر لیا اور 50ہزار وپے کی جوئے پر لگی رقم کو برآمد کر لیا ۔دوسری جانب پولیس کے مطابق کسی جواریے کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی