گارڈن ٹاؤن ، چور شہری کی گاڑی لے گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا

گارڈن ٹاؤن ، چور شہری کی گاڑی لے گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم چور شہری کی گاڑی چرا کر لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔شہری عابد رشید کے مطابق وہ گزشتہ روز برکت مارکیت کی مسجد میں نماز پڑھنے اپنی سوزوکی کار نمبر IDH2118 میں آیا تھا ۔جب وہ نماز پڑھ کر واپس آیا تو اس کی کار جو کہ سڑک کے کناے پر پارک کی ہوئی تھی غائب تھی، آس پاس کے لوگوں سے پتہ کیا تو اسے پتہ چلا کہ کچھ دیر قبل اس کی کار کو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں۔ اس حوالے سے تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -