لوہاری گیٹ ، چورجنرل سٹور سے نقدی اور سامان لے اُڑے
لاہور(کرائم سیل) لوہاری گیٹ کے علاقہ میں جنرل سٹور میں چوری کی واردات ،چور نقدی اور سامان لے اڑے ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔دکان مالک محمد اسماعیل نے بتایا کہ اس کی لوہاری گیٹ میں جنرل سٹور کی دکان ہے گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے رات گئے دکان کا تالہ توڑا اور دکان کے اندر موجود سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔صبح کو جب وہ واپس آیا تو اسے پتہ چلا کہ اس کی دکان میں چوری کی واردات ہو چکی ہے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔