ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے امیر عالم کے گھرمیں گھس کراہل خانہ کو یر غمال بنا کر 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔سندر میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سوار طاہر اور اسکی فیملی سے 1لاکھ 40ہزار روپے چھین لئے ۔ گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ایڈووکیٹ احمد علی سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل ، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے عمران سے 65ہزا ر روپے ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے طارق سے 55ہزار روپے ،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عارف سے 38ہزار روپے ،اسلام پورہ میں اصغر علی سے 36ہزار روپے چھین لیے۔ دوسری جانب چوروں نے جنوبی چھاؤنی میں یاسر کے گھر سے 21لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان ، پرانی انارکلی میں آفتاب کے دفتر سے 15لاکھ روپے مالیت کا سامان ، گلشن راوی میں واقع اظہر اقبال کے گھر سے 7لاکھ 50ہزار روپے ،شاہدرہ میں سلیم کے گھر سے 4لاکھ 50ہزار روپے چوری کر لئے۔ہربنس پورہ میں جاوید،گارڈن ٹاؤن میں عبد الوحید ،فیصل ٹاؤن میں حسین ،کوٹ لکھپت میں صابر،نشتر کالونی میں اعجاز ،مزنگ میں علی عباس،ریس کورس میں امین ،شیرا کوٹ میں ارشد،نواں کوٹ میں طفیل ،ملت پارک میں طاہر ، جوہر ٹاؤن میں سرفراز ،سبزہ زار میں حیدر ،ہنجر وال میں ساجد ،نواب ٹاؤن میں ضیاء کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔