کرکٹ ورلڈ کپ پر جوا ،پول؛یس نے مختلف علاقو ں سے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا

کرکٹ ورلڈ کپ پر جوا ،پول؛یس نے مختلف علاقو ں سے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا
 کرکٹ ورلڈ کپ پر جوا ،پول؛یس نے مختلف علاقو ں سے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کرائم سیل) ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر جواء کروانے والے بکیوں کے خلاف مہم کے دوران ایس ایچ او ساندہ حماد اختر نے راج گڑھ ٹوکے والا چوک میں واقع جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک ملزم ناظم کو گرفتار کر لیااور اُس کے قبضہ سے ایک ایل سی ڈی،ایک سی پی یو، ایک ٹی وی،ایک ڈِش،ایک یو پی ایس،4 پی ٹی سی ایل سیٹ،3موبائل فونزاور شرط رجسٹر برآمد کر لیئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گلشنِ راوی غلام عباس رانا نے ایس ایچ اوساندہ حماد اختر کو جوئے کی بک پر چھاپہ مار کرکارروائی کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او ساندہ نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ راج گڑھ ٹوکے والا چوک میں بک پر چھاپہ مار کر کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر جوا ء کروانے والے ملز م نا ظم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔دریں اثنا بکیوں کے خلاف مہم کے دوران ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اسد عباس نے برکت مارکیٹ میں واقع شان پلازہ میں چھاپہ مار کر 4ملزمان کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے 6موبائل فون،5پی ٹی سی ایل فون سیٹ،3 ایل سی ڈیز،10فیکس مشینیں، 2ایووڈیوائس،2پرنٹرز،3یوپی ایس، شرط رجسٹرز اور85ہزارسے زائد نقدی برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن کیپٹن (ر)مستنصرفیروزکی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن میر کاشف خلیل نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اسد عباس کو جوئے کی بک پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ برکت مارکیٹ میں واقع شان پلازہ میں بک پر چھاپہ مار کر کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں پر جوا ء کروانے والے 4افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمان کافی عرصہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں اس جرم کا ارتکاب کر رہے تھے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے نوجوان نسل کو لالچ کی آڑ میں تباہ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی