فیکٹری ایریا گھر میں گھس کر 3 بیٹیوں کے باپ کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزمان فرار

فیکٹری ایریا گھر میں گھس کر 3 بیٹیوں کے باپ کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر ...
 فیکٹری ایریا گھر میں گھس کر 3 بیٹیوں کے باپ کو سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزمان فرار

  

 لاہور( کرائم سیل)فیکٹری ایریا شاہین کالونی میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر تین بیٹیوں کے باپ کے سر پر گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، پولیس مختلف پہلوؤں پر مصروف تفتیش ہے ۔پولیس نے مقتول کی بیوی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔اہل محلہ محمد عثمان ،نعمان اور الیاس نے بتایا کہ ملتان کا رہائشی عبدالرحمان ملتان برانچ کوکا کولا فیکٹری میں ملازمت کرتاتھا ،ایک سال قبل اسکا تبادلہ لاہور آفس میں ہوگیا جس کے بعد وہ اپنی بیوی گڑیا اور تین بیٹیوں کے ہمراہ فیکٹری ایریا شاہین کالونی گلی نمبر ایک میں آکر کرایہ کے گھر میں آکر رہائش پزیر ہوگیا ۔چند روز قبل عبدالرحمان موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران ٹریفک حادثہ میں اس کی دائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ گزشتہ روز وہ گھر میں بستر پر آرام کررہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آئے ایک نامعلوم شخص گھر کے اندر داخل ہوا اور کمرے میں چلا گیا جہاں اس نے عبدالرحمان کے سر پر دو گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اسکا سسر کمرے میں آیا تو عبدالرحما ن خون میں لت پت پڑا تھا اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ چل بسا۔اس سلسلہ میں تفتیشی افسر بشارت کا کہنا ہے کہ بظاہر ڈکیتی قتل کی واردات نہیں لگتی اگر ڈکیتی کی واردات ہوتی تو گھر سے سامان نقدی غائب ہوتی کوئی پرانی دشمنی معلوم ہوتی ہے۔ مقتول کا موبائل فون اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکی کسی سے دشمنی وغیرہ نہیں ہے ۔

مزید : علاقائی