سعید اجمل ورلڈ کپ کھیلنے پر آمادہ

سعید اجمل ورلڈ کپ کھیلنے پر آمادہ

لاہو (خصوصی رپورٹ)جادوگر سپن باؤلر سعید اجمل نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان عبدالقادر نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم کو سعید اجمل کی اشد ضرورت ہے۔ اگر سعید اجمل آنکھیں بند کرکے بھی باؤلنگ کروائے تو وہ ٹیم کے ساتھ اس وقت موجود باؤلرز سے بہت اچھی باؤلنگ کر وا سکتا ہے۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اگر سعید اجمل ٹیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کبھی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رنز کے انبار نہ لگانے دیتے۔ سعید اجمل کو چاہیے کہ وہ آج ہی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کر دیں، پوری قوم ان کا ساتھ دے گی جس پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار ہوں۔

مزید : صفحہ اول