ورلڈ کپ2015،افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی،افغانستان کی پہلی کامیابی
ڈینڈن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015، افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے جبکہ ورلڈ کپ2015میں افغانستان اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے اس سے پہلے افغانستان نے 2میچوں میں شکست سے دوچار ہوا ہے ۔سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کومقررہ اوورز میں211رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں افغانستان نے مقررہ ہدف 49.3اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 210رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ7رنز پر گری جس میں میکلوڈ صفر رنز بنا کر دولت زدران نے حاصل کی۔ دوسرے کھلاڑی گارڈینر 5رنز پر حامد کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور38تھا۔
تیسرے کھلاڑی بھی 40کے مجموعی رنز پر پویلین لوٹ گئے جس میں کاؤٹزر 25رنز پر زردان کی بال پر آؤٹ ہوئے۔میکن 31رنز پر محمد نبی کی بال پر 93کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان مومسن 23رنز پر نیب کی بال پر پویلین لوٹ گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 95تھا۔سکاٹ لینڈ کی چھٹی وکٹ 132رنز پر گری جس میں نے 15رنز بنا کر شاپور زرداں کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوی ایک رنز پر شاپور زدران کی بال پر 134کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔برینگٹن 25رنز پر 144کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔
ماجد حق 31رنز بنا کر شاپورزدران کی بال پر نیب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 206تھا اور آخری کھلاڑی 28رنز پر 50اوور کی آخری بال پر210کے مجموعی سکور پر شاپور کی بال پر نبی کی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
افغانستان نے 49.3اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔
افغانستان کی پہلی وکٹ 42رنز پر گری جس میں ایمنز نے نوروز منگل کو 7رنز پر آؤٹ کیا۔اشرف 4رنز پر ایمنز کی بال پر کراس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 46تھا۔
تیسرے کھلاڑی جاوید احمدی 51رنز بنا کر برینگٹن کی بال پر 85رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ چوتھی وکٹ 88رنز پر محمد نبی بھی ایک رنز پر ڈیوی کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں کھلاڑی کو ڈیوی نے 89کے مجموعی سکور پر پویلین کی راہ دکھائی جس میں افسر زازائی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔چھٹے نجیب اللہ زادران 4رنز پر برینگٹن کی بال پر امجد حق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئی تب ٹیم کا مجموعی سکور96تھا۔ ساتویں کھلاڑی گلاب دین نیب صفر رنز پر 97کے مجموعی سکور پر ڈیوی کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
آٹھویں وکٹ 132کے مجموعی رنز پر دولت زادران9رنز پر برینگٹن کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور آخری کھلاڑی سمیع اللہ شنواری 96رنز کی شاندار اننگز کھیل کرامجد حق کی بال پر ڈیوی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کے سمیع اللہ شنواری 96رنز کی شاندار اننگز کیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔