ورلڈکپ2015، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92رنز سے شکست دیدی، دلشان مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92رنز سے شکست دیدی، دلشان مین آف دی میچ
ورلڈکپ2015، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92رنز سے شکست دیدی، دلشان مین آف دی میچ

  

ملبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو رنز سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 333رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 47اوورز میں240رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کے تلکارتنے دلشان نے161اور 2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 323رنز بنائے جس میں دلشان اور سنگا کارا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے210رنز کی پارٹنر شپ جوڑی۔ دلشان نے 161اور سنگاکارا نے105رنز بنائے۔

پہلے آؤٹ ہونے والے تری مانے 52رنز پر رابیل حسین کی بال پر 122کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش نے 47اوورز میں 240رنز بنا کر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 0.2اوور میں ملینگا نے اڑا دی جس میں تمیم اقبال صفر پر آؤٹ ہو گئے۔دوسرے کھلاڑی صومیا سرکار 25رنز بنا کر میتھیوز کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 40تھا۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے مومن الحق 1رنز پر لکمل کی بال پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 41تھا۔انعام الحق 29رنز پر رن آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 84تھا۔

محمداللہ 28رنز بنا کر 100کے مجموعی سکور پر تھیسارا پریرا کی بال پر ہیراتھ کی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹے آؤٹ ہونے والے شکیب الحسن 46رنز پر دلشان کی بال پر ملینگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 164 تھا۔ مشفیق الرحمان 36رنز پر لکمل کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 208 تھا۔

آٹھویں کھلاڑی مرتضیٰ 7رنز بنا کر دلشان کی بال پر سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے نویں کھلاڑی صابر رحمان 53رنز پر ملینگا کی بال پر پویلین لوٹ گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 240تھا اور آخری کھلاڑی صابر رحمان کو بھی ملینگا نے 240رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : Cricket World Cup 2015 /اہم خبریں