بے نظیرایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

بے نظیرایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار
بے نظیرایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے بے نظیرایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی جانیوالے صوابی کے رہائشی وقار کے سامان سے تلاشی کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں نے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلیں جس کے بعد اُسے حراست میں لے لیاگیا۔بعدازاں وقار کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیاگیاجہاں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید : راولپنڈی