نئی دہلی کی عام آدمی حکومت کا بجلی کی قیمتیں آدھی کرنے ، صاف پانی فراہم کرنے کااعلان
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی کی صوبائی حکومت نے اپنے عوامی منشور پر عمل درآمد شروع کردیاہے اور بجلی کی قیمتوں میں 50فیصدکمی ، ہر خاندان کو دوہزار لٹر صاف پانی مفت فراہم کرنے کااعلان کردیا۔یہ اعلان نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں کیا اور اس مدمیں سبسڈی کیلئے ہرماہ 70کروڑروپے مختص کردیئے ہیں ، اسی طرح کے اقدامات ’عام آدمی پارٹی‘ نے 49روزہ سابقہ دورحکومت میں بھی اُٹھائے تھے۔
کانگریس اور بی جے پی کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی عام آدمی پارٹی نے اپنے منشو رپر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔
نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کا کہنا تھا کہ یکم مارچ سے400یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے ہر خاندان کو اپنے بل کا نصف حصہ جمع کرانا ہوگیا ،حکومتی فیصلے سے تقریباً36لاکھ گھرانے یعنی نئی دہلی کے 90مکین فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ آئندہ مالی سال اس مد میں 1427کروڑروپے رکھے جائیں گے ۔
سیسودیاکا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں رعایت کے علاوہ دہلی کے ہر گھر کو ہر ماہ 20 ہزار لٹر پینے کا صاف پانی بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔