بے نظیر قتل کیس، مزید دوگواہان نے بیان ریکارڈ کرادیئے

بے نظیر قتل کیس، مزید دوگواہان نے بیان ریکارڈ کرادیئے
بے نظیر قتل کیس، مزید دوگواہان نے بیان ریکارڈ کرادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس میں مزیددوگواہان ایف آئی اے پشاورکے انسپکٹر نصیر علی خان اور سب انسپکٹر محمد عدنان کے بیان ریکارڈکرادیے ۔
 انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ کے روبروایف آئی اے کے انسپکٹر نصیر احمد نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایاکہ سابق وزیر اعظم کے قتل کیس میں گرفتار اور ملوث تمام ملزمان مدرسہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے طلبہ تھے،ان میں خودکش بمبار عبداللہ عرف صدام، نادر عرف قاری اسماعیل، رشید احمد عرف ترابی، فیض محمد کسکٹ شامل ہیں۔
نصیر احمد نے بتایا کہ ان چاروں کا انہوں نے مدرسہ جاکرریکارڈ چیک کیااور اس ریکارڈکی نقل بھی عدالت میں پیش کر دی، ان چاروں ملزمان کی مدرسہ میں رجسٹریشن نمبر21716،17816،18642 اور 23629 تھی۔ تمام ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد، اعتزاز شاہ،شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید بھی عدالت موجود تھے۔
 گواہوں پرجرح بھی مکمل کرنے کے بعد عدالت نے سماعت ایک روز کے لئے ملتوی کر تے ہوئے مزید 5 گواہوں کوطلب کر لیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -