ایڈیشنل آئی جی کا انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کو خط

ایڈیشنل آئی جی کا انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کو ...
ایڈیشنل آئی جی کا انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کو خط

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے سندھ ہائیکورٹ اور ایڈوکیٹ جنرل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کیخلاف خط لکھادیاہے ۔خط کے متن میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو پابند کیا تھا کہ وہ سات روز میں پانچ کیسز کی سماعت نمٹائے لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتیں کیسز کی سماعت نہیں نمٹا رہیں ۔خط میں کہاگیاہے کہ عدالتوں کو نوٹس جاری کیا جائے اور پابند کیا جائے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کر کے کیسز کو نمٹائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں