قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کیخلاف جواءکھیلنے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کیخلاف جواءکھیلنے کا مقدمہ درج کرانے کی ...
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کیخلاف جواءکھیلنے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوا ء کھیلنے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور ایس ایچ اواسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

 سیشن کورٹ میں ایڈووکیٹ سعید ظفر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ معین خان ورلڈ کپ کے دوران جوا ءکھیلتے ہوئے پکڑے گئے جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے جبکہ کرکٹ بور ڈ نے معین خان کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے ان کو تحفظ دینے کی کوشش کی۔

درخواست گزار کے مطابق پاکستانی کسی بھی ملک میں جرم کرے اس پر ملکی قوانین لاگو ہوتے ہیں ،اس حوالے سے پولیس کو معین خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی گئی لیکن انہوں نے کارروائی سے انکار کردیا تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں