فلسطین میں اسرائیلی انتہاءپسندوں نے مسجد کو آگ لگادی
مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی انتہا پسند وں نے مسجد کوآگ لگا دی اور دیواروں پرنازیبا الفاظ تحریر کردیئے ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں رات گئے شدت پسند اسرائیلیوں نے مسجد کوآگ لگا ئی جس سے مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔