بابری مسجد کی شہادت ، معاملہ سلجھانے کیلئے نیا افسوسناک فارمولاسامنے آگیا

بابری مسجد کی شہادت ، معاملہ سلجھانے کیلئے نیا افسوسناک فارمولاسامنے آگیا
بابری مسجد کی شہادت ، معاملہ سلجھانے کیلئے نیا افسوسناک فارمولاسامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے بعد زمین کے تنازع کے حل کیلئے نیا افسوسناک فارمولاسامنے آگیاجس کے مطابق مسجداورمندر ساتھ ساتھ تعمیرکرنے کی تجویز زیرغور ہے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق مسجد کا مقدمہ لڑنے والے مسلمان ہاشم انصاری اور ہندو تنظیم اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہانت گیان داس نے مشترکہ طور پر تنازع کے حل کے لیے نیا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت 70 ایکڑ زمین پرمسجد اور مندر دونوں تعمیر کیے جائینگے اور اسکے درمیان سوفٹ اونچی دیوار ہوگی ۔انصاری اور گیان داس دونوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں اپنی اپنی برادری کے رہنماو¿ں کی حمایت حاصل ہے۔
یادرہے کہ 16 ویں صدی کی تاریخی بابری مسجدکو 1992 ءمیں ہندوانتہا پسندوں نے شہیدکردیا تھا تاہم مسلمانوں کودوبارہ اس جگہ مسجد تعمیرکی اجازت نہ مل سکی اور نہ ہی رام کی جائے پیدائش کا دعوی کرنیوالے ہندو یہاں قبضہ جماسکے۔