پی آئی ا ے کابنگلہ دیش میں فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

پی آئی ا ے کابنگلہ دیش میں فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ
پی آئی ا ے کابنگلہ دیش میں فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

  

ڈھاکہ /کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے سٹیشن منیجر علی عباس پر بنگلہ دیشی انٹیلی جنس نے جعلی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگاکر ملک بدر کردیاجس کے بعد پی آئی اے نے بنگلہ دیش میں فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی انٹیلی جنس پی آئی اے ملازمین کو پچھلے دو ماہ سے ہراساں کر رہی ہے اور گزشتہ روز ڈھاکہ سے کراچی آنے والی پرواز کی تین گھنٹے تک تلاشی لی گئی اور اسٹیشن منیجر علی عباس کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ اور تشدد کرنے کے بعد بنگلہ دیش بدر کر دیا گیا۔پی آئی اے حکام کا کہناہے کہ بنگلہ دیشی انٹیلی جنس نے پی آئی اے عملے پر جعلی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث وہونے کا الزام عائد کیاہے جبکہ پی آئی اے حکام کا کہناہے کہ ہائی کمشنر کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی ۔آخر کار پی آئی اے نے عملے کو ہراساں کرنے پر بنگلہ دیش میں فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی سے ڈھاکہ جانے والی پرواز 266منسوخ کر دی ہے ۔

مزید : قومی /Headlines